ہوس

ہوس
دھویں سے بنایا ہوا مینار
صرف بربادی پر تعمیر ہو سکتا ہے
تم دھویں کی رتھ پر
سوار ہے کے آسمان تک جانا چاہتے تھے
میں نے پانی پہ رہنا شروع کر دیا
پانیوں پر گھر بنانا کتنا مشکل ہے
بار بار برس پڑنے والی آنکھوں سے پوچھو
ہنستے بستے
آباد گھروں کی چمنیوں سے بلند ہونے والا دھواں
اتنا سیاہ نہیں ہوتا کہ پتھریلا لگنے لگے
نا ہی اتنا سرخی آمیز ہوتا ہے
کہ روشن بھی لگے
اور مینار تو صرف بربادی کے دھوئیں پر
تعمیر ہو سکتا ہے
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *