یہاں

یہاں
اکثر
کسی چولہے کے ساحل پر
بھوک سے نڈھال پھرتے ہو
یہاں روٹیاں صرف تالی بجانے کے لئے پکائی جاتی ہیں
البتہ آگ سے کافی کام لئے جاتے ہیں
اکثر محفوظ کر لی جاتی ہے
لیکن دوسروں کے لئے
گریبان چھوڑو
اپنی اپنی جیبوں میں جھانکو
اپنے اپنے ظرف کا اندازہ لگاؤ
کسی اونچی شے کو پکڑ کے لٹک جاؤ
کسی کھائی کے کنارے دوڑ رہے ہو
یہاں شاباش صرف دھکا دینے کے لئے دی جاتی ہے
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *