خود کو تجھ پہ میں وار دیتا ہوں

خود کو تجھ پہ میں وار دیتا ہوں
تیرا صدقہ اُتار دیتا ہوں
جیسے کچھ بھی نہیں ہے کرنے کو
وقت ایسے گزار دیتا ہوں
تو ستاروں کو توڑ سکتا ہے
میں تجھے اعتبار دیتا ہوں
دکھ مسلسل ہیں اِن میں خوشیوں کو
چند لمحے ادھار دیتا ہوں
تیری یادوں کے سائے میں اکثر
شام اپنی گزار دیتا ہوں
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *