ہمارے پاس کسی چیز کی کمی ہی نہیں

ہمارے پاس کسی چیز کی کمی ہی نہیں
بس ایک اس کی ضرورت ہے اور وہی ہی نہیں

میں دوستی کو بچانے میں اتنا بے حس تھا
کسی کی بات کبھی بھی بری لگی ہی نہیں

مصوروں نے بنانے کی لاکھ کوشش کی
کسی سے ٹھیک سے تصویر غم بنی ہی نہیں

معاف کرنا خدایا حسیں تو ہے لیکن
مری نگاہ کو دنیا تری جچی ہی نہیں

کسی بھی سانچے میں ڈھلنا محال ہے میرا
مرے مزاج کی ڈائی ابھی بنی ہی نہیں

بہت سے لوگ سلیقے کے شعر کہتے ہیں
فقط جہان میں پرواز اعظمی ہی نہیں

پرواز اعظمی

Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *