عشق کی چاہت

عشق کی چاہت
ہاں میں اک بھولی لڑکی ہوں
میں عشق کی چاہت کرتی ہوں
میں خواب کی آڑ میں ہر اک شب
بس رستہ دیکھا کرتی ہوں
وہ اک رستہ جس رستے سے
مرے راجکمار کو آنا ہے
مرے ہاتھوں میں مہندی کے رنگ
ماتھے پہ چاند کا ٹیکا ہے
اک خواب ہے جو ان آنکھوں میں
ہر دم ہلکورے لیتا ہے
میں لڑکی ہوں ناں بھولی سی
میں عشق کی چاہت کرتی ہوں
پر عشق سے ہر دم ڈرتی ہوں
فوزیہ ربابؔ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *