وہ بولی کیا لکھا

وہ بولی کیا لکھا بولو
میں بولا نام ہاتھوں میں
وہ بولی ہاتھ تو دکھلا
میں بولا تھام ہاتھوں میں
وہ بولی کیا چھپاؤ گے
میں بولا شام ہاتھوں میں
وہ بولی خاص تھی میں بھی
میں بولا عام ہاتھوں میں
وہ بولی فن کہاں ہے اب
میں بولا خام ہاتھوں میں
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *