وہ بولی سُر نہیں مجھ

وہ بولی سُر نہیں مجھ میں
میں بولا نغمگی میں بھی؟
وہ بولی چل رہی ہوں میں
میں بولا تیرگی میں بھی؟
وہ بولی جل رہی ہوں میں
میں بولا ہمدمی میں بھی؟
وہ بولی کچھ نہیں دکھتا
میں بولا روشنی میں بھی؟
وہ بولی تم نہیں ملتے
میں بولا کیا غمی میں بھی؟
وہ بولی چین پاؤں گی
میں بولا بے کلی میں بھی؟
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *