ابی سینیا – 18 اگست

ابی سینیا – 18 اگست 1935ء
یورپ کے کرگسوں کو نہیں ہے ابھی خبر
ہے کتنی زہر ناک ابی سینیا کی لاش
ہونے کو ہے یہ مردہ دیرینہ قاش قاش!
تہذیب کا کمال شرافت کا ہے زوال
غارت گری جہاں میں ہے اقوام کی معاش
ہر گرگ کو ہے برہ معصوم کی تلاش!
اے وائے آبروئے کلیسا کا آءنہ
روما نے کر دیا سر بازار پاش پاش
پیر کلیسیا ! یہ حقیقت ہے دلخراش!
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *