آج اک اور ہی ڈھنگ کرتے ہیں

آج اک اور ہی ڈھنگ کرتے ہیں
جیون تیرے سنگ کرتے ہیں
ہونٹ وہ باتیں کر نہیں پاتے
جو آنکھوں کے رنگ کرتے ہیں
چپ چپ گم سم رہنے والے
اپنے آپ سے جنگ کرتے ہیں
سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا
پچھتاوے پھر تنگ کرتے ہیں
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *