بہت ہی مطمئن ہے تُو

بہت ہی مطمئن ہے تُو
مری پرواز سے غافل
تری آنکھوں سے دیکھوں تو
ستارے دور پڑتے ہیں
تمہاری لاڈلی دوری
ہماری جان سے کھیلے
کسی سے پیار کی طاقت
وسیلہ بن گئی ہوگی
وگرنہ زندگی کیا تھی
وگرنہ زندگی کیا ہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – بارشوں کے موسم میں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *