بھوک اور ننگ میں سب جائز ہے

بھوک اور ننگ میں سب جائز ہے
حالت جنگ میں سب جائز ہے
اور پھر میں نے اسے چھوڑ دیا
اب ترے جھنگ میں سب جائز ہے
میرا مسلک ہے کہ میں مت مانوں
عشق اور جنگ میں سب جائز ہے
ورنہ کھل جاتا ہے ناز و عِشوہ
روپ اور رنگ میں سب جائز ہے
کیا پھر احساس دلانا، ان کو
شہرِ صد سنگ میں سب جائز ہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ہم اکیلے ہیں بہت)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *