تیرے آنے سے پہلے

تیرے آنے سے پہلے
بے چینی آ جاتی ہے
چشم نم آوارہ ہے
ساون ساون پھرتی ہے
جیون اور ہمارے بیچ
ایسی کوئی بات نہیں
ملنا ہو تو بتلانا
شام تجھے لے آئے گی
میں بھی کہہ دوں گا اس کو
شام مری ہمسائی ہے
اس کی میری آپس میں
اچھی خاصی بنتی ہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – عشق نرالا مذہب ہے)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *