جان و دل کے معاملات میں ہم

جان و دل کے معاملات میں ہم
سخت مومن ہیں اپنی بات میں ہم
گھر سے نکلے تھے چاندنی لینے
آگئے یونہی واردات میں ہم
کر لیے اُس نے راستے تبدیل
جب سے بیٹھے ہیں اُس کی گھات میں ہم
غم نے پھیلا دی اک صدی پر رات
ہو گئے بوڑھے ایک رات میں ہم
پھنس گئے ہیں بری طرح فرحت
زندگی کے تموجات میں ہم
فرحت عباس شاہ
(کتاب – شام کے بعد – دوم)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *