جس دن سے بسے روح میں سرکارِؐ دوعالم

جس دن سے بسے روح میں سرکارِؐ دوعالم
حصے میں مرے آئے ہیں انوارِؐ دو عالم
ہر بات میں افضل کیا تخلیق انہیں اور
اللہ نے رتبہ دیا سردارِؐ دو عالم
دنیا میں کوئی چیز بھی ہمسر نہیں ان کی
شہکارِؐ دو عالم، ہیں وہ شہکارِؐ دو عالم
اٹھی ہے گھٹا رحمتِ باری کی عرب سے
خوش ہو کے چمک اٹھے ہیں اشجارِ دو عالم
انسان کی توقیر بڑھائی یہاں آ کر
ارفع کیا سرکارؐ نے معیارِ دو عالم
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *