دل اچانک ہی کوئی راز بتا دیتا ہے

دل اچانک ہی کوئی راز بتا دیتا ہے
سرد پانی میں بھی اک آگ لگا دیتا ہے
یہ کوئی شئے نہیں اوپر سے اترنے والی
وقت فنکار کے باطن سے صدا دیتا ہے
میں کئی صدیاں مری جان ہوں آگے تجھ سے
اے زمانے تو کسے مڑ کے صدا دیتا ہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – مرے ویران کمرے میں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *