زندہ رہ جانے کی خواہش

زندہ رہ جانے کی خواہش
زندہ رہ جانے کی خواہش
مر جانے کے احساس پر وقتی طور پر غالب آ گئی ہے
اور دروازے بند ہونے کے باوجود
بند نہیں لگے
میں نے اپنی آنکھوں
اور اپنی گردن
اور اپنے چہرے کو اچھی طرح
ٹٹول کر دیکھ لیا اور یقین بھی کر لیا ہے
یہ میں ہوں
یہ میں ہی ہوں
جس کے اندر
مر جانے کے احساس پر
زندہ رہ جانے کی خواہش غالب آگئی ہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ہم اکیلے ہیں بہت)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *