شام ویران ہے ہوا خاموش

شام ویران ہے ہوا خاموش
کون اس شہر سے گیا خاموش
ایک مدت سے لوگ بولتے ہیں
ایک مدت سے ہے خدا خاموش
آنکھ سے اشک ہو گئے جاری
دل میں پھر کوئی رو دیا خاموش
بلبلا کر سکوت چیخ اٹھا
اس طرح سے کوئی ہوا خاموش
شہر والوں کی کج مزاجی پر
درد حیران ہے وفا خاموش
تیرے بارے میں بولنے والا
آج دنیا سے اٹھ گیا خاموش
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اک بار کہو تم میرے ہو)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *