شہنائی

شہنائی
شہر بھر میں گلی گلی شادیاں ہو رہی ہیں
ایک تابوت کی دوسرے تابوت سے شادی کی جا رہی ہے
کوئی تابوت اپنے دوسرے تابوت سے بمشکل نباہ کرے گا
کوئی تابوت اپنے دوسرے تابوت سے بے وفائی کرے گا
کوئی تابوت دوسرے تابوت کو چھوڑ دے گا
کوئی تابوت اپنے دوسرے تابوت کو مار ڈالے گا
لیکن پھر بھی
شہر بھر میں گلی گلی
ایک تابوت کی دوسرے تابوت سے شادی کی جا رہی ہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – خیال سور ہے ہو تم)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *