محسوسات

محسوسات
حادثات
آؤ
آنکھیں تلاش کریں
اپنے اپنے چہرے اور پیشانیاں ٹٹولیں
ہاتھ لگا لگا کر محسوس کریں
اگر کر سکیں تو
ورنہ۔۔۔
ورنہ اچھا ہے کہ پہلے احساس تلاش کر لیں
دیکھنے کا
چھونے کا
سننے کا
کوئی سا بھی
ورنہ۔۔۔
ورنہ سب کچھ یونہی ٹکراتا رہے گا
پتھروں سے
ستونوں سے
دیواروں سے
راستوں سے
لوگوں سے
سب کچھ سب کچھ سے
ٹکراتا رہے گا
ٹکراتا رہے گا اور مرتا رہے گا
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *