ہم سادہ اور مظلوم مسلمان

ہم سادہ اور مظلوم مسلمان
ہم مظلوم اور سادہ مسلمان
ان مسلمانوں کے پتھریلے قبضے میں ہیں
جن کے بپھرے ہوئے دلوں میں
جو آتا ہے کر گزرتے ہیں
میں خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا
لیکن اسلام کے نام پر
اپنی پھسلتی ہوئی مرضی سے
کسی کو کافر قرار دے کر قتل کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا
مجھے دکھ ہے
میرے ہم مذہب
کرائے کے مسلمانوں کے ورغلانے میں آئے ہوئے ہیں
مجھے یہ بھی دکھ ہے
بہت سارے مجاہدین افغانستان سے بھاگتے ہوئے
یا پھر محصور ہو کر مرے ہیں
اور غازی صرف وہ ہیں جنہوں نے امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈالے ہیں
مجھے دکھ ہے
حالانکہ ان میں بہت سارے ایسے تھے اور ہیں
جو پاکستان میں ہونے والے بہت سارے مسلمانوں کے قتلوں میں مطلوب ہیں
ہم سب سادہ اور معصوم
اب بھی ایسے ہی مسلمانوں کے پتھریلے قبضے میں ہیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ہم اکیلے ہیں بہت)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *