تمناؤں کے سب دَر کھولتا ہے

تمناؤں کے سب دَر کھولتا ہے
’’تری آنکھوں کا لہجہ بولتا ہے‘‘
چھپانے کی کوئی صورت نہیں ہے
خدا اوپر سے سب کچھ دیکھتا ہے
سنا ہے بھیگتی ہیں اُس کی پلکیں
وہ جب بھی کچھ خدا سے مانگتا ہے
کہیں سے روشنی لاؤ خدارا!
مرے گھر میں اندھیرا بولتا ہے
مرے چاروں طرف پھیلی ہے خوشبو
یہ لگتا ہے وہ مجھ کو سوچتا ہے
نجانے کیوں مجھے لگتا ہے ایسا
کہ وہ کچھ مجھ سے کہنا چاہتا ہے
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *