میں خاندان سے بس ایک ہی

میں خاندان سے بس ایک ہی گلہ ہے مجھے
یہ درد بانٹنا ورثے میں کیوں ملا ہے مجھے
میں اُس کے پیار کو جھٹلا ہی کیوں نہیں دیتا
یہ جانتا ہوں کہ دھوکے میں رکھ رہا ہے مجھے
میں اپنے آپ سے بھی پیار کر نہیں سکتا
میں جس کو چھوڑ دیا اُس کی بددعا ہے مجھے
میں دوسروں کے بھلے کے لئے ہوں سرگرداں
میں بے وقوف ہوں یا ایسا کیا ہوا ہے مجھے؟
میں دل دُکھا کے ترا تجھ سے ہوتا ہوں ناراض
وقارؔ تُو نے ہی تو سر چڑھا دیا ہے مجھے
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *