نعت وہ خوش قسمت ہیں

نعت
وہ خوش قسمت ہیں جن کو ہے انؐ کا نقشِ پا حاصل
ورنہ جینا مرنا سب کچھ لاحاصل ہے لاحاصل
اﷲ سے امّید لگائے عشقِ نبیؐ میں غرق رہو
انشاء اﷲ ہو جائے گا دیدارِ طیبہ حاصل
عقبیٰ کی کھیتی ہے دنیا، دنیا سے ہم کیوں بھاگیں
دین کی فصل اُگانے کو ہے ہم کو یہ دنیا حاصل
دینِ نبیؐ پر جم جائیں تو پھر سے واپس مل جائے
جاہ و حشم کا سرمایہ جو پہلے ہم کو تھا حاصل
ان ؐ کی محبت انؐ کی اطاعت میں سرمست ہو دل راغبؔ
جنت کیا فردوسِ بریں میں ہوگا بڑا رتبہ حاصل
شاعر: افتخار راغبؔ
کتاب: یعنی تُو
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *