کیا نوازا تھا خدا

غزل
کیا نوازا تھا خدا نے مجھ کو
ابر آتے تھے بجھانے مجھ کو
ٹوٹے پتّوں کی طرح روٹھا ہوں
کون آئے گا منانے مجھ کو
ڈھونڈتا ہوں پہ کہاں ملتے ہیں
تم سے ملنے کے بہانے مجھ کو
وادیِ شوق کا چوراہا ہوں
کتنا روندا ہے ہَوا نے مجھ کو
لکھ کے اِک حرفِ غلط سا راغبؔ
خود وہ لگتے تھے مٹانے مجھ کو
شاعر: افتخار راغبؔ
کتاب: یعنی تُو
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *