شدّتِ اضطراب مانگے

غزل
شدّتِ اضطراب مانگے ہے
دل کوئی انقلاب مانگے ہے
ان کی جھکتی نظر سے ہے ظاہر
ان کی فطرت حجاب مانگے ہے
کون آآکے میرے خوابوں میں
اپنے حصّے کے خواب مانگے ہے
روح تسکینِ جان و دل کے لیے
ہم سے کارِ ثواب مانگے ہے
مجھ سے راغبؔ اداے جانِ غزل
دل نشیں انتساب مانگے ہے
شاعر: افتخار راغبؔ
کتاب: لفظوں میں احساس
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *