وہ بولی یاد آؤ گےمیں

وہ بولی یاد آؤ گے
میں بولا رو لیا کرنا
وہ بولی خواب دیکھوں گی
میں بولا سو لیا کرنا
وہ بولی چین بیجوں گی
میں بولا بو لیا کرنا
وہ بولی خود کو کھونا ہے
میں بولا کھو لیا کرنا
وہ بولی میں خفا ہوں گی
میں بولا ہو لیا کرنا
وہ بولی داغ لگ جائیں؟
میں بولا دھو لیا کرنا
وہ بولی بوجھ ہے دل پر
میں بولا ڈھو لیا کرنا
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *