نام آیا بھی تو کن ناموں میں

نام آیا بھی تو کن ناموں میں
جا ملے عشق کے ناکاموں میں
اب تو رونا بھی ہوا ہے شامل
روز مرّہ کے کئی کاموں میں
مل لیا کرتا ہوں اب بھی تم سے
تیرے بھیجے ہوئے پیغاموں میں
شام اک تیری جدائی کی بھی ہے
میری بیمار پڑی شاموں میں
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *