وہ بولی شام تھی اور شام

وہ بولی شام تھی اور شام ہے بس
میں بولا کام تھا اور کام ہے بس
وہ بولی درد تھا؟ کیا تھا؟ کہاں ہے؟
میں بولا نام تھا اور نام ہے بس
کہو اب کیوں سزائیں مل رہی ہیں
کہا الزام تھا الزام ہے بس
کہو وہ کیا ہوئی لمحوں کی قربت
کہا انجام تھا انجام ہے بس
کہو اس جذبہِ الفت کے بارے
کہا بے نام تھا بے نام ہے بس
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *