وہ بولی چلتی جاؤں

وہ بولی چلتی جاؤں گی
میں بولا کون روکے گا
وہ بولی سب ہی کہہ دوں گی
میں بولا کون ٹوکے گا
وہ بولی مر مٹی تو پھر
میں بولا کون دیکھے گا
وہ بولی سکھ نہیں پائے
میں بولا کون سمجھے گا
وہ بولی مختلف دکھ ہیں
میں بولا کون پرکھے گا
وہ بولی سب سمجھتی ہوں
میں بولا کون جانے گا
وہ بولی رنجشوں بارے؟
میں بولا کون سوچے گا
وہ بولی بس تمہاری ہوں
میں بولا کون مانے گا
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *