ماہ رجب کی شامِ چھٹی

ماہ رجب کی شامِ چھٹی کو
جیون تیرے نام کیا تھا
تم میرے بن خوش رہتے ہو
تم نے اس دن جھوٹ کہا تھا؟
اچھا ہے تم خود آئے ہو
میں تو تم کو بھول گیا تھا
کیا تم نے میری غلطی کا
اپنے سر الزام لیا تھا؟
تم کیوں مجھ کو چھوڑ گئے تھے؟
میں تو سب کچھ چھوڑ رہا تھا!
میں اس کے لب ڈھونڈ رہا ہوں
اس نے میرا نام چھوا تھا
نیند آئی تھی! کل شب تم نے
ایسا کون سا ورد پڑھا تھا؟
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *