انتداب

انتداب
کہاں فرشتہ تہذیب کی ضرورت ہے
نہیں زمانہ حاضر کو اس میں دشواری
جہاں قمار نہیں ، زن تنک لباس نہیں
جہاں حرام بتاتے ہیں شغل مے خواری
بدن میں گرچہ ہے اک روح ناشکیب و عمیق
طریقہ اب و جد سے نہیں ہے بیزاری
جسور و زیرک و پردم ہے بچہ بدوی
نہیں ہے فیض مکاتب کا چشمہ جاری
نظروران فرنگی کا ہے یہی فتوی
وہ سرزمیں مدنیت سے ہے ابھی عاری
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *