جوانی

جوانی
حقیقت خیز تہمت ہے جوانی
اِک آلودہ طہارت ہے جوانی
کبھی ہر لمحہ راحت ہے جوانی
کبھی ہر دم مصیبت ہے جوانی
سوادِ نقطہِ آلام ہو کر
محیطِ عیش و عشرت ہے جوانی
بقولِ بعض یارانِ جواں سال
گناہوں کی شریعت ہے جوانی
بصد ناپاکیِ احساس و افکار
بیانِ حسنِ نیت ہے جوانی
کبھی خود اپنے حق میں سمِ قاتل
کبھی داروئے ملت ہے جوانی
کبھی ہر اک نفس مصروف و مشغول
کبھی فرصت ہی فرصت ہے جوانی
نہ جانے کیوں، نہ جانے کس بنا پر
اک احساسِ ندامت ہے جوانی
جون ایلیا
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *