لمحے لمحے کی نارسائی ہے

لمحے لمحے کی نارسائی ہے
زندگی ـــ حالتِ جدائی ہے
مردِ میداں ہوں ـ ـ اپنی ذات کا مَیں
میں نے سب سے شکست کھائی ہے
اِک عجب حال ہے ـ ـ کہ اَب اُس کو
یاد کرنا بھی ــ بے وفائی ہے
اَب یہ صُورت ہے جانِ جاں ـ ـ کہ تجھے
بُھولنے میں ــ میری بَھلائی ہے
خُود کو بُھولا ہوں ـ ـ اُس کو بُھولا ہوں
عُمر بھر کی ــ یہی کمائی ہے
میں ہنر مندِ رنگ ہُوں ـ ـ مَیں نے
خُون تھوکا ہے ــ داد پائی ہے
جانے یہ تیرے وصل کے ہنگام
تیری فرقت کہاں سے آئی ہے
جون ایلیا
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *