آپؐ ہیں مالکِ کتابِ خدا

آپؐ ہیں مالکِ کتابِ خدا
آپؐ عنوانِ انتسابِ خدا
جتنے بھی ہیں سوال گم سم ہیں
بولتا ہے فقط جوابِ خدا
اب بھی گر ہم سمجھ نہیں پائے
ایک دن ہو گا احتسابِ خدا
زد میں آئے ہیں اب مسلماں خود
جاری ساری ہوا عذابِ خدا
اب کہیں جا کے یاد آیا ہے
بند ہی ہو گیا تھا بابِ خدا
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *