الجھن

الجھن
کس کس سے پیچھا چھڑاؤں
اور کس کس سے بھاگوں
خیالات کو جھٹکنا چاہوں
تو سینے میں در آتے ہیں
اور دل کو دبوچ لیتے ہیں
اور اگر سوچیں نہ سوچنا چاہوں
تو اندر ہی اندر
روح میں اپنے اپنے ناخن گاڑ کے بیٹھ جاتی ہیں
اور خواہشات۔۔۔
اور خواب ۔۔۔
اور خدشے ۔۔۔
اور محبت ۔۔۔
آخر کس کس سے
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *