پرانے زخم

پرانے زخم
نئے زخموں کی نسبت
پرانے زخم زیادہ قیمتی ہوتے ہیں
اگر محبت میں لگے ہوں
نوادرات
اور آثار قدیمہ کی طرح
تم نے جب آخری بار مجھے تلاش کیا تھا
اور پہلی بار تمہیں
مجھے ڈھونڈنے میں ناکامی ہوئی تھی
اور تم نے کہا تھا
یہ تو بد شگونی ہے
میں نے تمہیں ہمیشہ کی طرح
آج پھر پہلی بار تلاش کیا ہے
اور ہمیشہ ہی کی طرح
آج پھر آخری بار ناکام ہوا ہوں
کیونکہ یہ تو بہر حال طے ہے
کہ پرانے زخم
نئے زخموں سے زیادہ قیمتی ہوتے ہیں
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *