جواب دو

جواب دو
کیا خدا صرف موٹی گردنوں
اور پھولی ہوئی توندوں والوں کی دسترس میں ہے
کیا لمبی داڑھیاں اور چھوٹی شلواریں
خدا کو میرے آنسوؤں سے زیادہ عزیز ہیں
کیا جہاد صرف کرائے کے مولویوں
کے فریب سے ہی ممکن ہے
اور میرے درد بھرے شعروں کی کوئی وقعت نہیں
کیا اسلام صرف اپنے اپنے حق میں استعمال کیے جانے کے لیے رہ گیا ہے
اور مخالفوں کو قتل کرنا عین ایمان ٹھہرے گا
کیا خدا کے نام پر انسانوں سے نفرت۔۔۔۔ چلو چھوڑو
۔۔۔۔۔ اتنا ہی کافی ہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ہم اکیلے ہیں بہت)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *