جیسے ہی پاس آیا مہینہ رسولؐ کا

جیسے ہی پاس آیا مہینہ رسولؐ کا
آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ رسولؐ کا
ہے گرد میرے آقاؐ کی خاکِ شفائے پاک
چشمہ ہے خوشبوؤں کا پسینہ رسولؐ کا
پڑھتا ہوں میں درود و سلام اب رُکے بنا
آیا ہے ہاتھ میرے خزینہ رسولؐ کا
قربانی دی تو اپنے ہی لال و گُہر کی دی
دیکھا ہے دنیا والو قرینہ رسولؐ کا
تھی غرق کائنات سمندر کے بیچ میں
آتا نہ گر مدد کو سفینہ رسول ؐ کا
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *