خلاؤں میں ستارے جاگتے ہیں

خلاؤں میں ستارے جاگتے ہیں
زمیں پر دکھ ہمارے جاگتے ہیں
کریدو نا ہماری راکھ لوگو
ابھی غم کے شرارے جاگتے ہیں
مقدر کس طرح سوئے گا میرا
ابھی میرے سہارے جاگتے ہیں
ذرا بھی بھیگ جائیں آنسوؤں سے
تو آنکھوں کے کنارے جاگتے ہیں
تمہیں ہم ڈھونڈتے پھرتے ہیں فرحت
مقدر تو تمہارے جاگتے ہیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اداس اداس)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *