دل ڈوب جانے کا موسم

دل ڈوب جانے کا موسم
اچانک دل ڈوب جانے کا موسم
اگرچہ بار بار آ جاتا ہے
لگتا پھر بھی اچانک ہی ہے
درمیانی مدت کی خود فریبی
آنے والے اچانک کے لیے پھر سے راہ ہموار کر دیتی ہے
اب تو نصیبوں کا گلہ پورے صبر اور حواس کے ساتھ کرنا پڑے گا
اگرچہ حادثوں کے ساتھ ساتھ
معجزے بھی نصیب ہوتے ہیں
مگر ہمارے حصے میں صفر حادثے ہی آتے ہیں
کبھی نہ ہونے والے معجزوں کی آس
ایک علیحدہ بدنصیبی ہے
روزانہ ہو جانے والے حادثوں کی طرح
اچانک دل ڈوب جانے کا موسم
روز ہی آجاتا ہے
اور دل کا دھک سے رہ جانا
فوراً ہی بہت نڈھال کر دیتا ہے
آنسو بہت بھاری ہو جاتے ہیں
اور کوئی ایک آدھ
بہت ہی مشکل سے آنکھوں کے کسی کنارے تک پہنچتا ہے
اور باقی اچانک دل ڈوب جانے کے موسم میں
کہیں ڈوب جاتے ہیں
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *