ڈیڈ لیٹر

ڈیڈ لیٹر
آداب
ظاہر ہے خیریت سے ہی ہو گے
یہاں پر بالکل خیریت نہیں
کہاں ہوتے ہو
لگتا ہے آسمان بدل لیا ہے
اب تک کافی خط بھیج چکے ہیں
لگتا ہے پہنچے ہی نہیں
شاید تمھاری ڈاک کا نظام بھی ہماری ڈاک کے نظام جیسا ہو گیا ہے
اب پتہ نہیں تمھاری خبروں کا نظام کیسا ہے
یہاں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے
آئے دن نت نئے واقعات، حادثات اور تجربات ہو رہے ہیں
یہاں وہاں، ادھر اُدھر، یہ وہ، ایسے ویسے سب کے سب
کبھی فرصت ملے تو چکر لگا لینا
ہماری طرف سے سب کو سلام
فقط
فرحت عباس شاہ
(کتاب – خیال سور ہے ہو تم)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *