صحرا نہ مری بنیاد کرو

صحرا نہ مری بنیاد کرو
اے عشق مجھے آزاد کرو
مجھے رونق اچھی لگتی ہے
مری بستی مت برباد کرو
یہ کس نے کہا ہے نگر نگر
اے دل والو فریاد کرو
میرا بھی کوئی لوٹاؤ مجھے
میرا بھی جہاں آباد کرو
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اے عشق ہمیں آزاد کرو)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *