صومالیہ

صومالیہ
ریت
آؤ بچو
بھوک بھوک کھیلیں
جو ہار جائے گا
باقی سب مل کے اسے کھا جائیں گے
آؤ بچو
گولیاں اور گرنیڈ بانٹیں
جس کے پاس کھانے کو کچھ ہو گا
یا بالکل کچھ بھی نہیں ہو گا
باقی سب مل کے گولیاں اس کے سینے میں اتار دیں گے
گرنیڈ اس کے گھر پہ پھینک کے تالیاں بجائیں گے
آؤ بچو
ان کے بارے میں سوچیں
اربوں اور کھربوں لوگوں کے بارے میں
کھانا پینا، اٹھنا بیٹھنا، ہنسنا گانا
سب جن کے نصیبوں میں لکھا ہے
آؤ بچو
مل کے روئیں
پھوٹ پھوٹ کے روئیں
اور جس جس کے آنسو بہیں 
وہ اپنی اپنی پیاس بجھا لے
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *