کرب

کرب
کیا تم آج بھی
رات گئے لوٹو گے واپس
اتھلے پتھلے لوگوں سے
اور کٹے پھٹے ہنگاموں سے
اور کیا تم گھر کو
اور گھر کی دیواروں میں پتھرائی ہوئی
ویراں آنکھوں کو
آج بھی رات گئے تک ویراں رکھو گے
کیا تم آج بھی۔۔۔؟
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *