مرا دل زمانہِ حال میں

مرا دل زمانہِ حال میں
ہے پھنسا ہوا ترے جال میں
تیری، ہیرا پھیری کے جال میں
میں الجھ گیا ہوں وبال میں
تجھے لا کے ٹھیک سے رکھ گیا
کوئی آسمان کے تھال میں
کبھی آیا چاند منڈیر پر
کبھی چھپ گیا تری شال میں
چھڑی بات عشق میں موت کی
کئی لوگ آئے مثال میں
تجھے جان کر مجھے دکھ ہوا
تو یہی ہے صورت حال میں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – جم گیا صبر مری آنکھوں میں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *