نفرت اور غصے سے بھری ہوئی نظمیں

نفرت اور غصے سے بھری ہوئی نظمیں
ٹریڈ سینٹر میں
ویں منزل سے کودنے والے
اس بے گناہ انسان کی گھبراہٹ کی قسم
جس نے پتہ نہیں کس اذیت سے بچنے کے لیے
موت کی اس بلندی سے چھلانگ لگائی
میں اس قاتل کی تاریخ پر
قیامت تک نفرت اور غصے سے بھری ہوئی
نظمیں لکھتا رہوں گا
میں! جو آج سے پہلے صرف امن اور محبت کا شاعر تھا
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ہم اکیلے ہیں بہت)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *