محبت کی حسیں دیویبہت – فوزیه رباب

محبت کی حسیں دیوی
بہت مغرور ہوں ناں میں
بہت ضدّی سی لڑکی ہوں
مجھے یہ سب ہی کہتے ہیں
بہت اکھّڑہو تم لڑکی !
انا کے خول کے اندر سدا میں قید رہتی ہوں
سمجھتی بھی ہوں ،کہتی بھی ہوں خود کو ایک شہزادی
(یہ دنیا مانتی بھی ہے)
مجھے سب لوگ کہتے ہیں
کہ اس دنیا میں تم جیسا
نہیں ہے دوسرا کوئی
مگر اک بات ہے دل میں
جو تم سے آج کہنی ہے
میں اپنی ضد، اکڑ اپنی
یہ سب حسن اور گھمنڈ اپنا
سبھی نخرے
تمھارے پانو میں رکھ دوں
تو کیا اے شاہزادے تم
مجھے اپنی محبت کی حسیں دیوی بنا لو گے؟
فوزیہ ربابؔ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *