وہ بولی دسترس کا

وہ بولی دسترس کا دکھ؟
میں بولا بے بسی ہے بس
وہ بولی سُکھ سماعت کا؟
میں بولا خامشی ہے بس
وہ بولی بے کلی ایسی؟
میں بولا دائمی ہے بس
وہ بولی یہ خوشی کیا ہے؟
میں بولا عارضی ہے بس
وہ بولی اور محبت کیا؟
میں بولا بس یہی ہے بس
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *