نعت ِرسول مقبول دل

نعت ِرسول مقبولﷺ
دل آپؐ کی خوشبو سے ہے آباد نبی جیؐ
کرتے ہیں ہر اک درد سے آزاد نبی جیؐ
یہ جن و بشر، ماہ و مہر، دور کی باتیں
ذرّوں کی بھی سن لیتے ہیں فریاد نبی جیؐ
اک نظرِ کرم ہو تو کہیں داد بھی پاؤں
ابتک ہوں فقط مصرعہء بے داد، نبی جیؐ
تم حال صبا، در پہ مرا، رو کے سنانا
کہنا کہ یہ بے بس کی ہے رُوداد، نبی جیؐ
جب آپؐ سنواریں گے تو حالات ہمارے
گردش بھی نہ کر پائے گی برباد، نبی جیؐ
تاعمر رہے زینؔ گدائے شہِ بطحاؐ
فرمائیے منگتے کا جہاں شاد، نبی جیؐ
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *