باتیں سنا رہا ہے جو ہر

باتیں سنا رہا ہے جو ہر تیسرا مجھے
پڑنا ہے ایسے فرق بھلا کون سا مجھے
اس نے وفا، خلوص، محبت کے بارے سب
کہنا تو تھا کسی سے مگر کہہ دیا مجھے
ہنس دوں تو سب رلائیں جو روؤں تو سب ہنسیں
خود دیکھ تُو نے کیسی جگہ لا دھرا مجھے
کب تک اِدھر اُدھر کی سناتا رہے گا تُو
ہوتا نہیں ہے ہضم ترا فلسفہ مجھے
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *